حیدرآباد ۔19۔مئی (اعتماد نیوز) آج شام 4 بجے کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو گا۔ جس میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ارکان شرکت کرینگے۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں عام
انتخابات میں کانگریس کی شکست کے اسباب کا سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لیا جائیگا۔ اور پارٹی کے سینئر قائدین اس سلسلہ میں پارٹی کی موجودہ قیادت میں تبدیلی ‘ اور مستقبل کے لائحہ عمل کا جائزہ لینگے۔